آج کی پیشرفت سے اطمینان ملا، 3 سے 4 دن میں نتائج کی امید ہے، والد میر حسین

میر رضا قتل کیس سے متعلق والد میر حسین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا ہے کہ آج کی پیشرفت سے کچھ اطمینان ملا ہے، حقائق پہلے سامنے آجاتے تو شاید قبر کشائی کی ضرورت پیش نہ آتی۔

انہوں نے کہا کہ کیس اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے امید ہے بیٹے کو انصاف ملے گا۔

میر حسین نے کہا کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، تفتیشی حکام نے جو سوالات کیے ان کے جوابات فراہم کردیے ہیں۔

میر رضا کے والد نے کہا کہ تحقیقات آگے بڑھانے کے لیے نئی ٹیم کو موقع دینا چاہیے، نئی تفتیشی ٹیم کو مکمل موقع دیا جارہا ہے، 3 سے 4 دن میں تحقیقات کے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر حتمی رائے دینا قبل ازوقت ہوگا، ہمیں انتظار ہے کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کیا نتائج سامنے لاتی ہے، جو بھی پیش رفت ہوگی عوام اور میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی۔

میر حسین نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے تحقیقات کا منتطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*