رمضان کے آخری چند روز، آج اور کل شدید گرمی پڑے گی

شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کے دوران آج اور کل گرم ترین دن ہو سکتے ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پارہ 40 جبکہ اندرون سندھ کے کچھ اضلاع میں کہیں 49  اور کہیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے اور گلیشیئر  پگھلنے کے باعث شمالی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جس کے لیے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی  شیری رحمان  نے این ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم اے کوسیلاب سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیرکے احکامات جاری کردیے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے مغربی علاقوں میں بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم کل سے داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 5 مئی تک رہے گا جس کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی،  مری،  ملتان، خوشاب،  ڈیرہ غازی خان، سکھر، کوئٹہ، چاغی اور سبی سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور ٹھٹہ میں تیز ہواؤں اور آندھی کا امکان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*