سندھ حکومت کا پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کے لیے سہ ماہی بنیاد پر 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے اجلاس میں صوبے میں سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، جس میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں اور دیہی خواتین کے لیے نئی نقد امداد کی منظوری دی گئی۔ اس پروگرام کے تحت پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو ہر تین ماہ بعد 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا تاکہ ان کی بہتر نشوونما، غذائیت اور صحت کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ دیہی خواتین کو بھی ان کے غیر پیداواری عرصے کے دوران ماہانہ مالی مدد فراہم کی جائے گی، جبکہ بچوں کی ابتدائی نشوونما کے لیے مجموعی طور پر 14 ارب روپے کے بڑے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*