پی آئی اے کا سعودی عرب کی پروازوں پر 40 فیصد رعایت کا اعلان؛ مسافروں کے لیے سستے سفر کا موقع

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے شہروں دمام اور ریاض کے لیے پروازوں کے کرایوں میں 40 فیصد تک کی بڑی رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ ڈسکاؤنٹ یک طرفہ اور ریٹرن ٹکٹ، دونوں پر دستیاب ہوگا تاکہ مسافروں کو پاکستان سے دمام اور ریاض کے درمیان سستا اور آرام دہ سفر میسر آ سکے۔ ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سفر کی مدت یکم مئی سے 29 مئی 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ سفر کے خواہش مند افراد پی آئی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے ابھی آن لائن بکنگ کروا سکتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*