سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد میں میگا قبرستان بنانے کی منظوری منظوری دیتے ہوئے اربوں روپے مختص کردیے

کراچی (5 مئی 2026): سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد میں میگا قبرستان بنانے کی منظوری دیتے ہوئے اربوں روپے مختص کر دیے۔

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں میگا قبرستان بنانے کی منظوری دیتے ہوئے اس کے لیے اربوں روپے کے فنڈز بھی مختص کر دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صوبائی کابینہ نے کراچی میں میگا قبرستان کے لیے 500 ایکڑ زمین مختص کرنے کی منظوری دی۔ یہ منظوری صوبائی دارالحکومت میں تدفین کے لیے جگہ کی فوری ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔

سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق شہر کراچی میں میگا قبرستان کے لیے ضلع ملیر کی دیہہ میٹھا گھر میں زمین مختص کی جائے گی اور اس زمین کو محکمہ بلدیات کے حوالے کیا جائے گا۔

میگا قبرستان کے لیے زمین کی مالیت فی ایکڑ 13.5 ملین روپے مقرر کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6750 ملین روپے (6 ارب 75 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں بھی قبرستان کی کمی کے پیش نظر اس منصوبے کے لیے  252.206 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*