
کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
دھابیجی کے مقام پر 4 روز قبل ٹوٹنے والی ایم ایس لائن کی مرمت نہ ہوسکی ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔
کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، چنیسر گوٹھ، صدر کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
جمشید ٹاؤن، کلفٹن، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور لیاقت آباد میں بھی پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ واٹر کارپویشن نے بدھ کو لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
تاہم اب ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ایم ایس کی لائن ٹوٹنے سے 90 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، مرمتی کام شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثر علاقوں میں آج رات تک پانی کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔
