صدر میں سنار کی دکان لوٹنے والے ملزمان پنجاب کے شہر جھنگ سے قانون کی گرفت میں

کراچی کے علاقے صدر میں سنار کی دکان میں نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس نے پنجاب کے شہر جھنگ سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ دکان مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ اٹھائیس اپریل کی شب دکان معمول کے مطابق بند کی گئی، تاہم اگلی صبح دکان کا شٹر کھلا ہونے کی اطلاع ملی۔ دکان کی تلاشی لینے پر تجوری غائب پائی گئی جبکہ طلائی زیورات، چاندی، بیس لاکھ روپے نقد رقم اور ذاتی پستول بھی چوری ہو چکا تھا۔ مدعی نے چوکیدار پر شبہ ظاہر کیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چوری شدہ سونا اور چاندی برآمد کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ واردات سے قبل وہ کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں مقیم تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*