حج 2026: سعودی عرب کی 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج سفر پر پابندی

سعودی عرب نے حج کے لیے نئی عمرانی پابندی نافذ کرتے ہوئے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کے ہمراہ سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سعودی حکومت کی نئی ہدایات کے تحت تین مئی دو ہزار چھبیس سے پندرہ سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اس فیصلے کے بعد ایسے تمام عازمین کے حج ویزے منسوخ تصور کیے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ستائیس مئی دو ہزار چھبیس تک جن عازمین کی عمر پندرہ سال مکمل نہیں ہوگی وہ سعودی عرب سفر کے اہل نہیں ہوں گے۔ سعودی حکام نے اس پابندی سے متاثر ہونے والے عازمین کو مکمل رقم واپس کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*