پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے مقرر

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول 6 روے 51 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پیٹرول ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پر پمپس کی بندش کی خبروں میں صداقت نہیں۔

اوگرا نے کہا تھا کہ کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان نہیں کیا، ملک بھر میں مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بھی پیٹرول پمپس بند ہونے کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر 5 دن پمپس بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں 28 دن کا پیٹرول اور 34 دن کا ڈیزل ذخیرہ موجود ہے، تمام پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، صارفین کو بلاتعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*