روزنامہ قومی اخبار کی پیشگی خبر سچ ثابت؛ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف اینٹی کرپشن متحرک

رپورٹ: اے آر ملک

کراچی: روزنامہ قومی اخبار کی جانب سے چند روز قبل ہی غیر قانونی تعمیرات اور SBCA افسران کے خلاف ممکنہ کارروائی کی نشاندہی کر دی گئی تھی، جو اب درست ثابت ہو گئی ہے۔ خبر شائع ہونے کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے معاملے کا باضابطہ نوٹس لیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل SBCA مظمل حسین ہالیپوٹو، ڈائریکٹر شاہد خوشک، ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر شیخ سمیت دیگر افسران کے خلاف شکایت درج کر کے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع ایسٹ میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات افسران کی مبینہ ملی بھگت سے جاری ہیں، جس کی نشاندہی روزنامہ قومی اخبار پہلے ہی کر چکا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام نے ڈپٹی ڈائریکٹر SBCA (ایسٹ) کو 6 مئی کو طلب کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ طلب کیے گئے ریکارڈ میں منظور شدہ بلڈنگ پلانز، غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات، افسران کی تعیناتی کا ریکارڈ اور سائٹ کی تصاویر شامل ہیں۔

مزید برآں 220 پلاٹس سے متعلق تفصیلی ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ کیس کو “انتہائی اہم” قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ پیش رفت اس امر کی عکاس ہے کہ ڈیلی قومی اخبار کی بروقت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے بعد متعلقہ ادارے متحرک ہوئے اور مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف عملی اقدامات شروع کیے گئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*