اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.7 شدت کا زلزلہ؛ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد : اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے ، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی لہر 15 سے 20 سیکنڈ تک برقرار رہی، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردونواح ، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں محسوس کیے گئے جبکہ : ساہیوال اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے دورانیے (15-20 سیکنڈ) کی وجہ سے بلند و بالا عمارتوں میں موجود لوگ تیزی سے کھلی جگہوں کی طرف بھاگے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*