ایمپریس مارکیٹ کی جگہ لوگوں نے انگریزوں کا مقابلہ کیا تو انہیں توپوں سے اڑایا گیا، یہاں شہداء کے مجسمے بھی بنائیں گے

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جس جگہ پر حریت پسندوں نے انگریزوں کا مقابلہ کیا اور جامِ شہادت نوش کیا، وہاں ان عظیم جانبازوں کی یاد میں مجسمے نصب کیے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مقام ہماری آزادی کی جدوجہد کا گواہ ہے اور ہم ان شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں یادگاریں تعمیر کریں گے؛ اس کے ساتھ ہی میئر کراچی نے واضح کیا کہ اسلامیہ کالج کے مشہور گلوب کو بھی بحفاظت حسن اسکوائر منتقل کیا جائے گا تاکہ اسے کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا کر محفوظ مقام پر لگایا جا سکے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر شہری کسی اور ایسے تاریخی مقام کی نشاندہی کریں تو انتظامیہ وہاں بھی تعاون اور بحالی کے کام کرے گی، کیونکہ ہمارا مقصد کراچی کے قدیم ورثے اور اصل شناخت کو نئی نسل کے لیے محفوظ بنانا ہے؛ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بلدیاتی قیادت شہر کے ہر حصے میں بلاامتیاز ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں اور عوامی مقامات کی تزئین و آرائش کو بھی یقینی بنا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*