عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کی ضمانت منسوخ کر دی

کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل کراچی نے مقدمے میں پیش نہ ہونے پر یوٹیوبر رجب بٹ کی ضمانت منسوخ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل کراچی نے شعائرِ اسلام سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت عدم پیشی کی بنیاد پر منسوخ کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن عدالت میں شعائرِ اسلام کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں رجب بٹ پیش نہیں ہو سکے۔

رجب بٹ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں۔

مدعی کے وکیل نے ضمانت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر عدالت سے رعایت مانگی جاتی ہے، جسے مزید برقرار نہیں رکھا جانا چاہیے۔

عدالت نے ملزم کی عدم موجودگی اور مدعی کے دلائل کی روشنی میں رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف کراچی کے تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر شعائرِ اسلام سے متعلق متنازع مواد کا الزام ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*