کراچی: شارٹ ٹرم اغوا کے دوران ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کی واردات، مسلح افراد نوجوان سے 8 ہزار ڈالر لے اڑے

کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا ایک اور سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں گلستانِ جوہر کے رہائشی نوجوان متعال خان کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے اغوا کر کے اس کے اکاؤنٹ سے 8 ہزار 600 ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی ٹرانسفر کر لی گئی؛ متاثرہ نوجوان کے مطابق وہ آن لائن ٹیکسی میں ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ ڈبل کیبن ڈالے میں سوار مسلح افراد نے راستہ روک کر اسے زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور ڈی آئی جی کے بندے کو ٹکر مارنے کا جھوٹا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اغوا کاروں نے ڈیڑھ گھنٹہ تک شہر کی سڑکوں پر گھمانے کے دوران نوجوان کے موبائل سے ڈالرز اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے، دوستوں سے مزید رقم کا تقاضہ کیا اور پھر موبائل فون و دیگر سامان چھین کر اسے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پھینک کر فرار ہو گئے؛ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان ایئرپورٹ تھانے میں قانونی کارروائی کے لیے موجود ہے تاکہ اس منظم گروہ کا سراغ لگایا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*