کراچی: نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری؛ اپریل اور مئی میں صرف جون جولائی کی فیس وصول کرنے کی ہدایت

کراچی : نجی اسکولوں کے لیے جون اور جولائی کی فیس کی وصولی کے لئے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے حوالے سے نجی اسکولوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نئی ہدایات میں کہا گیا کہ کراچی میں 10 اپریل سے جاری میٹرک کے امتحانات میں شریک طلبہ سے نجی اسکول انتظامیہ صرف مارچ 2026 تک کی فیس وصول کرنے کی پابند ہوگی۔

اپریل میں امتحان دینے والے طلبہ پر کسی بھی قسم کی اضافی فیس وصول کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کلاس نہم (IX) سے دہم (X) میں ترقی پانے والے طلبہ سمیت پری پرائمری سے کلاس نہم تک کے تمام طلبہ کے لیے نیا فیس شیڈول نافذ کر دیا گیا ہے۔

اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپریل اور مئی کے مہینوں میں صرف جون اور جولائی 2026 کی فیس وصول کی جائے گی۔

اسکول انتظامیہ کو جون اور جولائی کے لیے علیحدہ علیحدہ فیس واؤچر جاری کرنے ہوں گے، جون کے واؤچرز 30 جون اور جولائی کے واؤچرز 31 جولائی 2026 تک مؤثر اور کارآمد رہیں گے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے واضح کیا ہے کہ تمام نجی اسکول انتظامیہ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف رجسٹریشن کی منسوخی سمیت دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*