کانگو وائرس کا وار: کراچی میں 17 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا؛ عیدِ قربان سے قبل ماہرینِ صحت کی سخت وارننگ

کراچی: شہر قائد میں کانگو وائرس سے متاثر 17 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، نوجوان میں گزشتہ روز ہی مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کانگو ہیمرجک فیور سے متاثرہ ایک 17 سالہ نوجوان انتقال کر گیا، محکمہ صحت نے بتایا کہ نوجوان میں گزشتہ روز ہی مہلک کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد وہ سندھ انفیکشن ڈیزز اسپتال میں زیر علاج تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی مویشیوں کی دیکھ بھال کا کام کرتا تھا، جہاں سے اسے یہ وائرس منتقل ہونے کا شبہ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس عموماً مویشیوں کے جسم پر موجود چیچڑی کے کاٹنے یا متاثرہ جانور کے خون سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔
:
عیدِ قربان کی آمد سے قبل ماہرینِ صحت نے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کی ہے ، جس میں کہا گیا کہ جانوروں کو ہاتھ لگانے یا ان کی دیکھ بھال کے دوران دستانوں کا استعمال لازمی کریں۔

اس کے علاوہ ویشی منڈی جاتے وقت ہلکے رنگ کے اور پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں تاکہ کسی بھی کیڑے کو آسانی سے دیکھا جا سکے۔

وائرس میں تیز بخار، پٹھوں میں درد، اور جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہنا کانگو کی واضح علامات ہیں۔ ایسی صورت میں فوری اسپتال رجوع کریں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عید سے قبل جانوروں کے قریب جاتے وقت انتہائی احتیاط برتیں تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*