پاکستانی معروف اداکارہ اقراء عزیز دیگر صفِ اول کی اداکاراؤں سے نمبر لے گئی ہیں، اقراء عزیز کے ایک عمل نے کروڑوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکاراؤں کو مزید مشہور بنانے میں اُن کے فین پیجز کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، ان پیجز پر فنکاروں کے وائرل کلپس اور نئی تصویریں ہی اُنہیں مزید مشہور بناتی ہیں۔
اقراء عزیز کے ایک فین پیج کی پوسٹ نے اُن کا قد مداحوں کی نظر میں مزید اونچا کر دیا ہے۔
اس پوسٹ کے مطابق متعدد ملین فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں کی پروفائل پر پاکستانی اداکارہ ہونے سے متعلق کوئی نام، کوئی ایموجی یا کوئی سائن موجود نہیں ہے جبکہ صرف اقراء عزیز نے اپنے انسٹا گرام پروفائل پر پاکستان کے جھنڈے کا استعمال کر کے پاکستان کی نمائندگی کی ہوئی ہے۔
یہاں ایک بات قابلِ ذکر ہے کہ اقراء عزیز کے اکاؤنٹ کے مقابلے میں دوسری اداکاراؤں کے فالوورز زیادہ ہیں مگر انہوں نے اپنی پروفائل پر کہیں بھی پاکستان کی نمائندگی کے لیے کچھ نہیں لکھا ہوا۔
اقراء عزیز کے لاکھوں مداحوں کو اُن کا یہ عمل خوب بھا گیا ہے جس کے بعد اقراء عزیز کی سوشل میڈیا پر خوب تعریفیں ہو رہی ہیں