حیدرآباد میں ڈبل کیبن گاڑی نے راہگیروں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

حیدرآباد میں ڈبل کیبن گاڑی نے راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ تھانہ ہٹڑی علی آباد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں  بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 24 سالہ احسن اور راول شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈبل کیبن گاڑی کو آگ لگادی۔

جائے وقوع پر موجود افراد کی جانب سے ڈرائیور پر تشدد کی کوشش کی، پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو تحویل میں لے کر کمرے میں بند کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود مشتعل افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔

عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ گاڑی زر نواز پٹھان نامی شخص چلا رہا تھا، گاڑی بے قابو ہوکر راہگیروں کو روندتی چلی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*