کراچی پولیس چیف کا بڑا حکم: منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف فوری کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

کراچی(کرائم رپورٹر)منشیات فروشی اور آرگنائز جرائم سمیت ہوائی فائرنگ کی روک تھام سے متعلق کراچی پولیس چیف کی زیر صدرات اہم اجلاس ہوا،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں منشیات فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز، بالخصوص تعلیمی اداروں کے اطراف سرگرم عناصر، آن لائن منشیات نیٹ ورکس اور گٹکا/ماوا کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔پولیس چیف نے واضح احکامات جاری کیے کہ منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بلاامتیاز اور فوری کریک ڈاؤن کیا جائے، تعلیمی اداروں میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ آن لائن نیٹ ورکس کو ہر صورت ختم کیا جائے۔گٹکا/ماوا کے مکمل خاتمے اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔تمام افسران اپنے علاقوں میں فوری، مؤثر اور نمایاں نتائج ہر صورت یقینی بنائیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*