
کراچی : بلدیہ نیول کالونی کے گھر میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ سے خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے واقعہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں مقتولہ خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو رہائش کیلیے گھر فراہم کرنے والے شخص کو حراست میں لیا تو اس نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص نے مقتولہ خاتون سے خفیہ طور پر نکاح کیا ہوا تھا جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ کو بھی اس کی دوسری شادی کا علم نہیں تھا۔
زیرحراست شخص نے ثبوت کے طور پر پولیس کے سامنے اپنا نکاح نامہ اور شادی کی ویڈیوز پیش کردیں، پولیس کے مطابق واردات کا مبینہ ملزم مقتولہ کا سابق شوہر ہے جو تاحال مفرور ہے، قتل کے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، مبینہ ملزم نے خاتون کو 3 سال قبل طلاق دے دی تھی۔
فائرنگ کرکے قتل کی جانے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ سمعیہ اور اس کے کم عمر بیٹوں کی شناخت 14 سالہ شہروز عرف شمہروز اور 12 سالہ عبداللہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ مقتولین ماں اور بیٹوں کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔
