اسلام آباد میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک اضافے کا تاثر غلط ہے: وزارت صحت

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت نے ایچ آئی وی کیسز کی رپورٹ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں کسی وبا کے پھیلاؤ کے تاثر کو غلط قرار دیدیا۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے اسلام آباد میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک اضافے کا تاثرغلط ہے، ایچ آئی وی کیسز کے اعداد و شمار کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق 15 ماہ کے کیسز کو ایک ساتھ جوڑ کر سنسنی پھیلائی گئی، اسلام آباد میں کسی وبا کے پھیلاؤ کا کوئی ثبوت نہیں، شہرمیں ایچ آئی وی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے ماہانہ کیسز میں کوئی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا، 618 میں سے صرف 210 مریض اسلام آباد کے رہائشی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق رپورٹس میں دیگر شہروں کے مریضوں کو بھی شامل کیا گیا، مخصوص گروپس میں کیسز کی نشاندہی عمومی پھیلاؤ نہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*