
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون اور دو معصوم بچوں کے قتل کے المناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے؛ صوبائی وزیر نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزم کو ہر صورت فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے؛ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور پولیس کی تمام تر توانائیاں ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے بروئے کار لائی جائیں۔
