اے ایس ایف نے اسلام آبادایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو 80  گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر نورالوہاب نے ہیروئن بیگ کے اندر خفیہ پلاسٹک شیٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

 اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان عاصم شہزاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف نے کہا کہ ملزم عاصم پرواز نمبر جی ایف 771 کے ذریعے بحرین کے لیے روانہ ہو رہا تھا جبکہ ملزم پھالیہ روڑ نجی پٹرول پمپ پر ٹائر  پنچر لگانے کا کام کرتا تھا۔

ترجمان اے این ایف  نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف انسداد منشيات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقيقات جاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*