کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کا قہر؛ ایک روز میں معصوم بچی سمیت 8 افراد جاں بحق، کئی زخمی

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، ایک روز میں بچی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے کراچی کی مصروف سڑکیں ایک بار پھر انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن گئیں، جہاں ایک ہی روز کے دوران ڈمپر، ٹرک ،واٹر ٹینکر اور گاڑیوںکی ٹکر سے مختلف ٹریفک حادثات میں معصوم بچی سمیت مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈمپر کی ٹکر سے دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں دن اور رات کے مختلف اوقات میں پیش آنے والے حادثات نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ لانڈھی، سائٹ ایریا، سرجانی، گارڈن اور آرام باغ سمیت مختلف علاقوں سے حادثات کی مسلسل اطلاعات موصول ہوتی رہیں ،لانڈھی مجید کالونی کے قریب مزدہ ٹرک کی ٹکر سے 60 سالہ سعید کریم ولد مصور جاں بحق ہوگئے۔سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کے قریب رکشہ الٹنے کے حادثے میں 2 سالہ بچی ماہم دختر طارق شاہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ادھر سائٹ ایریا سمینس چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ عمران ولد عبدالرؤف جاں بحق ہوا۔لانڈھی مانسہرا کالونی PSO پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت 18 سالہ دانش ولد عبدالرحمان اور 20 سالہ مبشر ولد برہان کے نام سے ہوئی۔گارڈن PSO پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ منیر محمد ولد محمد صدیق جاں بحق ہوگئے۔سرجانی KDA کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ افسر ولد معراج جاں بحق ہوا،آرام باغ پارک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ عدیل حسین ولد محمد رمضان جاں بحق ہوگئے,حادثات کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے،افسوسناک امر یہ ہے کہ بڑھتے ہوئے حادثات کے باوجود ٹریفک پولیس، شہری انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سڑکوں پر ہونے والی اموات کو روکنے میں مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ تیز رفتاری، ہیوی ٹریفک کی بے قابو نقل و حرکت اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی کمی ان حادثات کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*