کراچی: تعلیمی ادارے کا انگریزی استاد کار لفٹر نکلا؛ گلشنِ اقبال پولیس نے چار رکنی گروہ گرفتار کر لیا

کراچی(کرائم رپورٹر)گلشنِ اقبال پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی،اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تعلیمی ادارے میں انگریزی کا استاد کارلفٹر نکلا، ملزم کی انٹیروگیشن کی مدد سے چار رکنی کار لفٹر گروہ پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرکے کار لفٹنگ میں ملوث چار رُکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے سرقہ شدہ کار، موٹرسائیکل، لیپ ٹاپ، متعدد موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔برآمدہ کار BHX-189 گلشنِ اقبال بلاک 07 میں واقع ریسٹورنٹ کی پارکنگ سے سرقہ کی گئی تھی۔کار کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 205/26 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے،ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر محمد سعود کے مطابق گرفتار ملزم عدیل ایک بڑے تعلیمی ادارے میں شعبہ انگریزی کا استاد ہے اور خود بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہے، جس کی عمر تقریباً 35 برس بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ذہنی دباؤ اور پریشانی کے باعث کار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن اقبال میں واقع ریسٹورنٹ “ہنگری حبیبی” کے باہر ایک ملازم سے گاڑی چھینی اور موقع سے فرار ہوگیا۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں اور مسروقہ گاڑیوں کو کم قیمت میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان کے گینگ کا سرغنہ گاڑیاں چوری کرتا اور ساتھی ملزمان کے حوالے کردیا کرتا تھا۔دیگر ساتھی گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتے جو مسروقہ گاڑیوں کو کم قیمت فروخت کرتے۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جبکہ سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ملزمان میں عدیل ولد نزیر، زین العابدین ولد خلیل، تنویر ولد نعیم اور عبد القیوم ولد اللہ بخش شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے چار ملزمان میں سے دو کا تعلق کراچی جبکہ دو کا اندرونِ سندھ سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان سے مزید تفتیش (انٹروگیشن) جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد خصوصاً خریداروں تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے ملزمان کے ممکنہ سہولت کاروں اور رابطوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے، تاکہ مکمل گروہ کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*