عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو صف اول کے سپاہی قرار دیدیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا ٹیم کو صف اول کے سپاہی قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم  عمران خان  نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ میں سوشل میڈیاکے اپنےتمام جنگجوؤں کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نےحکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کے خلاف ہماری جنگ کو دلیری سے سماجی میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید لکھا کہ ’خودمختاری و جمہوریت کی ہماری اس تحریک کو آگے بڑھاتے رہیے آپ ہمارےصفِ اوّل کے سپاہی ہیں‘۔

خیال رہے کہ رواں ماہ عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی جس کے بعد وہ عدالتِ عظمیٰ کے عہدے سے فارغ ہوگئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*