مقامی فوڈ ایپ ‘فوڈ پاپا’ کے 2 لاکھ سے زائد صارفین کی حساس معلومات ڈارک ویب پر لیک

ٹیکنالوجی انٹرپرینیور اور تحریک انصاف کے دور حکومت میں سینیٹ کے مشیر برائے ای کامرس عون عباس کی ٹیم کے سابق رکن ذوالقرنین عباس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں پاکستان کے مقامی فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم ‘ فوڈ پاپا ‘ کا ڈیٹا چوری ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ جنوری 2026 کا ایک اہم بیک اپ ڈیٹا، جس میں تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار اکاؤنٹس شامل تھے، ڈارک ویب کے ایک فورم پر لیک کر دیا گیا ہے اور اس ڈیٹا چوری نے ‘شیخانی گروپ’ کی جانب سے پاکستان کی اپنی ڈیجیٹل معیشت اور محفوظ ڈیلیوری ایپ بنانے کے دعوؤں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

ذوالقرنین عباس کے مطابق چوری شدہ معلومات میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد صارفین، 22 ہزار رائیڈرز اور 109 ایڈمن اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ لیک ہونے والے حساس ڈیٹا میں صارفین کے نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس، پاس ورڈز، گھروں کے پتے اور شناختی کارڈ نمبر جیسی اہم معلومات موجود ہیں۔

انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا پاس ورڈ تبدیل کرلیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*