کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیزہواؤں اورآندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا جھکڑ چلنےسے کمزور انفرااسٹرکچرکو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

کراچی سمیت سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اگلے 24 سے 48 گھنٹے موسمی لحاظ سے اہم قرار دیے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم شہر کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی آندھی اور جھکڑ چلنے کا اندیشہ ہے، جس سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، لہٰذا شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، گوادر میں ہونے والی حالیہ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے تاہم بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ 29 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*