نادرا کوئی بھی شناختی کارڈ 60 روز کے لیے بلاک کرسکے گا، اہم بل کی منظوری

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم حکومتی بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سینیٹ میں بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی ایما پر پیش کیا تھا، کمیٹی سے منظوری کے بعد اب بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ترمیمی بل کے تحت نادرا کوئی بھی شناختی کارڈ 60 روز کے لیے بلاک کرسکے گا۔

وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ شناختی کارڈ حساس اور نیشنل سیکیورٹی دستاویز ہے جس کا غلط استعمال سیکیورٹی اور معیشت کے لیے خطرہ ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے، جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بہانے بناتے ہیں، اتھارٹی کو مؤقف دینے کے بجائے جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے بچتے ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ترمیم کے ذریعے نادرا کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*