کراچی: گورنمنٹ نیشنل کالج بہادرآباد میں غیر قانونی فیسوں کی وصولی کا انکشاف، وزیرِ تعلیم سے نوٹس کا مطالبہ

  • انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے آن لائن نظام کا غلط استعمال,پیسے نہ دینے والے طلبہ کے امتحانی فارم روک دئیے گئے


فی طالبعلم 4 ہزار روپے جمع کرانے کا مطالبہ, والدین اور طلبہ کا وزیر تعلیم سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

گورنمنٹ نیشنل کالج بہادرآباد میں طلبہ سے غیر قانونی فیس وصول کرنے کا انکشاف سامنے آگیا, سندھ حکومت کی جانب سے کالج سمیت تعلیمی بورڈز کی انرولمنٹ اور امتحانی فیسیں ختم کرنے کے باوجود کراچی کے بعض کالجوں میں غیر قانونی فیسیں وصول کرنے کی شکایت سامنے آئی ہے, تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نیشنل کالج (مارننگ شفٹ) بہادرآباد میں فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے طلبہ سے انٹربورڈ کی امتحانی فیس کی مد میں فی طالبعلم 4 ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں , واضح رہے کہ اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اپنا مکمل نظام آن لائن کردیا ہے, آن لائن نظام کے تحت طلبہ انٹربورڈ کے دئیے گئے پورٹل کے ذریعے خود اپنے فارمز جمع کراسکتے ہیں اس نظام کے تحت کالجوں کو بھی یہ آن لائن اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے طلبہ کے فارمز کو اپروو کریں گے اپروول کے بعد وہ آن لائن نظام کے تحت انٹرمیڈیٹ بورڈ کو موصول ہوگا, نیشنل کالج مارننگ شفٹ کی جانب سے سیکنڈ ائیر کے طلبہ کے فارم تصدیق نہیں کیے گئے اور طلبہ سے غیر قانونی 4 ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ نمائندہ قومی اخبار نے اس حوالے سے نیشنل گورنمنٹ کالج کے قائم مقام پرنسپل گلزار میمن سے رابطہ کیا تو انھوں نے کال ریسیو نہیں کی, والدین اور طلبہ نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل کالج کے اس غیر قانونی اقدام کا سخت نوٹس کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*