کراچی: اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار نے ادویات کی سب سے بڑی مارکیٹ سیل کر دی

کراچی میں ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا مرکز ‘کچی گلی’ اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار کی جانب سے سیل کیے جانے پر قانونی اور تجارتی حلقوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے؛ ایڈوکیٹ محمد نواز نے اس اقدام کو "جنگل کا قانون” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سے پورے پاکستان کو ادویات سپلائی ہوتی ہیں اور اس بندش سے مریضوں کے لیے ادویات کا بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ تاہم، معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ نے فوری مداخلت کی اور اسسٹنٹ کمشنر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مارکیٹ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ہے؛ ڈی سی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اس قدر اہم مارکیٹ کو سیل کرنے سے قبل ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا تھا، جس کی وہ کبھی اجازت نہ دیتے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*