100 سالہ شخص نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال کام کرکے نیا گنیز ریکارڈ قائم کردیا

برازیل کے جنوبی شہر برسک سے تعلق رکھنے والے ایک 100 سالہ شخص نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال تک ملازمت کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 100 سالہ والٹر آرتھ مین نے 1938 میں برسک میں ایک معمولی سی کپڑے بنانے والی فیکڑی میں ملازمت شروع کی جو آج ( RenauxView) کے نام سے کافی مشہور ہے۔

رپورٹس کے مطابق والٹر نے اس کمپنی کے ساتھ وفاداری نبھائی اور 84 سال سے وہیں  ملازمت کررہے ہیں۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

خبر رساں ایجنسی کے مطابق والٹر کو پروڈکشن سے انتظامی معاملات دیکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی، بعدازاں انہیں کمپنی کے سیلز منیجر کا عہدہ دے دیا گیا۔

 ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد والٹر آرتھ مین نے نوکری کی متلاشی نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ  زندگی میں وہ کریں جو آپ کو پسند ہے اور جنک فوڈ سے دور رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے کام سے پیار کرنا ہوگا، میں نے بھی اسی خواہش اورجذبے کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی ملتی گئی۔

رپورٹس کے مطابق والٹر اپنی غذا کا کافی خیال رکھتے ہیں اور ساتھ ہی 100 کی عمر تک پہنچ کر بھی ورزش کرنا نہیں بھولتے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*