سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے، لاکھوں فرزندان توحید نماز عید ادا کریں گے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، شاہ سلمان نے عالمی امن واستحکام کیلئےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، امت مسلمہ کےلیے امن، سلامتی اور  استحکام کی دعا کی۔

ادھر  ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔

آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے،  وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کےتہوار میں شریک ہوکر مبارکباد دی۔ امریکا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر  آج منائی جائےگی۔

برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے آج عید منانے کا اعلان کردیا، لندن میں سب سے بڑی اور رنگارنگ چاند رات ہوئی، جیو ٹی وی اور جنگ کے تعاون سے منعقد چاند رات میں لوگوں کی گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔

ہاتھوں پر حنا کے خوبصورت ڈیزائن بنوانے کیلئے مہندی کے اسٹالز  پر خواتین کی لمبی قطاریں لگی رہیں، خوبصورت ملبوسات، چوڑیاں، جیولری، پرفیوم، میک اپ، کھلونے و دست کاری کے اسٹالز پر بھی رش رہا، چاند رات منانے آنے والوں کیلئے مزے مزے کے کھانوں کابھی اہتمام کیا گیا۔

بھارت، بنگلادیش ، سری لنکا ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، عید کل منائی جائے گی ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*