پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، سونا 8100 روپے سستا: فی تولہ سونا 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا  4لاکھ 91ہزار 362 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6ہزار 945 روپے کم ہوکر 4لاکھ21ہزار 263 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 81 ڈالر کم ہوکر 4686 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*