عید کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں؟ ماہر موسمیات نے بتا دیا

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آج چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

ماہر موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 6 بجکر 22 منٹ پر سروج غروب ہوا، چاند نظر آنے کا وقت 6 بجکر 51 منٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ چاند نظر آنے کے لیے عمر کم از کم 19 گھنٹے 20 منٹ ہونا ضروری ہوتا ہے، آج چاند کی عمر 12 گھنٹے 23 منٹ تھی۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ شوال کی چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

علاوہ ازیں بھارت اور بنگلادیش نے عیدالفطر 2026 کے پہلے دن کا اعلان کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔ لکھنوؤ اور  حیدرآباد میں مسلم علما کونسل نے عیدالفطر 21مارچ کو منانے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی۔

جنوبی ایشیا کے ایک اور مسلمان ملک انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں ہفتے کو منائی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*