اسپتال پر فضائی حملے کا من گھڑت الزام، خواجہ آصف نے افغان طالبان رجیم کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد (17 مارچ 2026): وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسپتال پر فضائی حملے کے من گھڑت الزام پر افغان طالبان رجیم کو آئینہ دکھا دیا۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ دعویٰ وہ کر رہے ہیں جو نہتے شہریوں، مارکیٹوں، اسکولوں کو نشانہ بناتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں اور معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ دعویٰ ان کی طرف سے آ رہا ہے جو مساجد اور نمازیوں کو نشانہ بناتے ہیں، نہتے شہریوں، بازاروں، اسکولوں، معصوم بچوں کو خون سے نہلانے والے اور منشیات کی اسمگلنگ جن کا ذریعہ آمدن ہو وہ دعویٰ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ محسن کش لوگ پاکستان پر حملہ آورہیں، یہ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جس نے 50 سال سے ان کو پناہ گاہ میسر کی، جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اس کو آن نہیں کرتے اور اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کیلیے تاوان مانگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مٹی نے افغان عوام کو پناہ دی، پاکستان ان کیلیے ایک سپر پاور سے ٹکرا گیا، پاکستان نے افغانستان کی تین نسلوں کی مہمان نوازی کی، ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں، افغانستان کی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے اللہ ہمیں معاف کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*