کراچی میں جعلی انٹرنیشنل کال سینٹر پر این سی سی آئی کا چھاپہ؛ ماسٹر مائنڈ معطل پولیس افسر نکلا

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو ایکسٹینشن کی ایک بلڈنگ پر چھاپہ مارا گیاتھا، بلڈنگ کا معائنہ کرنے پر پتا چلا کہ اس جگہ پرح ایک منظم اسکیم کال سینٹر چل رہا ہے جہاں کئی افراد جعل سازی کے ذریعے غیر ملکی بینکوں کے کالنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے پائے گئے۔

ابتدائی تجزیے میں غیر قانونی اسکیمنگ کال سینٹر میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔اس پورے نیٹ کا ماسٹر مائنڈ معطل پولیس افسر ابوبکر نکلا ۔یہ ایجنٹس حساس بینکنگ معلومات حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی بینکوں کے نمائندوں کی نقالی کرتے ہوئے ان کو اسپوفنگ کے ذریعے جعلی نمبروں سے کال کرتے تھے جس سے خفیہ بینکنگ تفصیلات جیسے سوشل سکیورٹی نمبرز، فون نمبرز، تاریخ پیدائش اور CVV کوڈز غیر قانونی طور پر جمع کر لیتے تھے۔ حاصل کردہ ڈیٹا کو مبینہ طور پر مرچنٹس اکاؤنٹس کے ذریعے غیر مجاز مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ چھاپے کے دوران 14 لیپ ٹاپ، 10 موبائل فونز اور ہزاروں غیر ملکی شہریوں کے بینکنگ ڈیٹا سمیت جعل سازی اور دھوکا دہی کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات اور سافٹ ویئر برآمد ہوئے۔ تمام ڈیجیٹل آلات اور متعلقہ شواہد گواہوں کی موجودگی میں ضبطی میمو کے ذریعے موقع پر ضبط کرکے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔حکام کے مطابق 4 ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ضبط شدہ ڈیجیٹل آلات کو تکنیکی تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*