بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پر پابندی عائد

بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے مسلمان پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی لگادی ہے۔

 ریاستی اسکولوں کے طلبا کے لیے شروع کیے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں شریک طالبات کے حجاب پہننے اورپوری آستین کی قمیض پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بھارت: انتہا پسند ہندوؤں نے بچوں کو نماز جمعہ سے روک دیا

کیرالہ حکومت کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاب پرپابندی کے خلاف ایک مسلمان طالبہ نے کیرالہ کی ہائیکورٹ میں درخواست  بھی دائرکی تھی۔ عدالت نے درخواست فیصلے کے لیے ریاستی حکومت کو بھیج دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں یہ مذہبی آزادی پر حملے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔  رواں ماہ کے آغاز میں کرناٹکا کے ایک کالج میں بھی طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیے: انتہا پسند بھارت نے اقلیتوں پر ظلم کے نئے باب رقم کر دیے

اس سے قبل حجاب پر پابندی اور مسلمانوں پر تشدد سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہی بھارت میں  ایک ایپ منظر عام پر آئی تھی جس میں بھارت کی مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے والی مسلم خواتین کی تصویریں اپ لوڈ  کرکے ان خواتین کو نیلامی کے طور پیش کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*