کراچی میں چائنا کٹنگ کے خلاف بڑی کارروائی: اینٹی کرپشن کا کے ڈی اے کے لینڈ ڈپارٹمنٹ پر چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی میں چائنہ کٹنگ کی تحقیقات شروع،پلاٹوں غیر قانونی ٹرانسفرز اور سرکاری پلاٹوں کی ہیر پھیر سے متعلق اہم دستاویزات ضبط کرلی،اینٹی کرپشن کا کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا، اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیاتفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ پر ایک بڑا سرپرائز وزٹ کیا، جس کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف راچپر نے کی۔ اس کارروائی کا مقصد شہر میں زمینوں کی غیر قانونی منتقلی اور سرکاری پلاٹوں میں ہونے والی خرد برد کی تحقیقات کرنا تھا۔ریکارڈ کی ضبطگی سے متلعق اطلاعات و شکایات پر چھاپہ مار ٹیم نے ریکارڈ روم کا معائنہ کیا اور شہر میں چائنا کٹنگ، غیر قانونی ٹرانسفرز اور سرکاری پلاٹوں کی ہیر پھیر سے متعلق اہم دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ڈائریکٹر لینڈ سے پوچھ گچھ کی گئی کارروائی کے دوران ڈائریکٹر لینڈ عاطف نقوی سے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اور زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے اینٹی کرپشن حکام کے مطابق قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ اس گھناؤنے کھیل میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس چھاپے کے بعد کے ڈی اے کے دیگر شعبوں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*