عیدی کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکہ، 100 روپے کی گڈی کا ریٹ آسمان پر

کراچی :اوپن مارکیٹ میں 100 روپے والے نوٹوں کی گڈی 700 سے 1,000 روپے اضافی وصول کر کے 10,700 سے 11,000 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں عید الفطر 2026 کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔

روایتی طور پر عید کے موقع پر بچوں کو "عیدی” دینے کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی طلب میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر کمرشل بینکوں سے نئے نوٹوں کے حصول میں دشواری کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد اوپن مارکیٹ کا رخ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 100 روپے والے نوٹوں کی گڈی (جس کی اصل مالیت 10,000 روپے ہے) 700 سے 1,000 روپے اضافی وصول کر کے 10,700 سے 11,000 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کی اعلیٰ ترین رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو وزارتِ مذہبی امور میں طلب کر لیا گیا ہے جہاں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کی جائیں گی۔

تاہم، سپارکو اور ماہرینِ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئیوں کے مطابق 19 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم شوال اور عید الفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ عید کے پہلے روز نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جس کے ساتھ ہی ماہِ صیام کا اختتام ہو جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*