سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: 4 روزہ ورک ویک کا اعلان، غیر ضروری سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے اور پیٹرول کوٹے میں 50 فیصد کٹوتی کا حکم

سندھ میں 4 روزہ ورک ویک کا اعلان۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے

حکومتِ سندھ کا ممکنہ فیول بحران سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ، صوبے بھر میں نئی پابندیاں نافذ

سرکاری گاڑیوں کے پیٹرول کوٹے میں 50 فیصد کٹوتی کا حکم، تمام غیر ضروری گاڑیاں فوری گراؤنڈ کرنے کی ہدایت

کفایت شعاری مہم: صوبائی وزراء اور مشیروں نے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا رضاکارانہ فیصلہ کر لیا

اعلیٰ سرکاری افسران کی دو دن کی تنخواہ بھی رضاکارانہ طور پر کاٹی جائے گی

سرکاری محکموں میں نئی گاڑیوں اور قیمتی اشیاء کی خریداری پر جون 2026 تک مکمل پابندی عائد

سرکاری وفود کے بیرون ملک دوروں پر پابندی، تمام وزراء اور افسران صرف اکانومی کلاس میں سفر کریں گے

تعلیمی اداروں کے لیے بڑا فیصلہ، سندھ بھر کے اسکولوں میں 16 سے 31 مارچ تک موسمِ بہار کی تعطیلات کا اعلان

کالجز اور یونیورسٹیز میں 100 فیصد آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملے کو ‘ورک فرام ہوم’ کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دی گئی

شادی کی تقریبات کے لیے نئی حد مقرر: مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود، صرف ایک ڈش کی اجازت ہوگی

موٹر ویز اور ہائی ویز پر گاڑیوں کی رفتار کم کرنے کی ہدایت، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

سرکاری سطح پر افطار پارٹیوں اور ڈنر پر پابندی، اجلاس اب صرف ویڈیو لنک کے ذریعے ہوں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*