ایران سے آنے والا موسمی سسٹم ! پاکستان میں ہنگامی الرٹ جاری

کوئٹہ : ایران سے آنے والے حالیہ موسمی سسٹم میں آلودگی کے خدشے کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایران کی جانب سے آنے والے حالیہ موسمی سسٹم میں ممکنہ آلودگی کے پیشِ نظر تمام ریجنل سینٹرز اور آبزرویٹریز کو ہنگامی بنیادوں پر بارش کے پانی کے نمونے (سیمپلز) جمع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران سے داخل ہونے والے موسمی سسٹم کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس میں آلودگی شامل ہو سکتی ہے، اس خطرے کے پیشِ نظر محکمہ نے ملک بھر کے تمام ریجنل سینٹرز کو متحرک کر دیا ہے۔

ہر آبزرویٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران پانی کے نمونے باقاعدگی سے جمع کرے اور جمع کیے گئے نمونوں پر تاریخ اور وقت کو واضح طور پر درج کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ ٹیسٹنگ کے عمل میں درستگی برقرار رہے۔

تمام جمع شدہ سیمپلز کو فوری طور پر محکمہ موسمیات کے ‘آر اینڈ ڈی ڈویژن’ (R&D Division PMD) کو لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے تمام ریجنل سینٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ بارش کے پانی کے نمونے جمع کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کریں۔

اس اقدام کا مقصد یہ جاننا ہے کہ کیا بارش کے پانی میں کوئی مضرِ صحت یا ماحولیاتی آلودگی کے اثرات تو موجود نہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*