کراچی پورٹ سے ٹرانس شپمنٹ کا آغاز — چیئرمین کے پی ٹی کا عالمی بحری برادری کو مکمل تعاون فراہم کرنے پر زور

کراچی — 6 مارچ 2026
چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل شاہد احمد ستارہ امتیاز ملٹری و ستارہ بسالت (ریٹائرڈ) نے مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر علاقائی اور عالمی تجارت کے بلا تعطل تسلسل کے لیے بندرگاہ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس تناظر میں پورٹ آف کراچی بین الاقوامی شپنگ لائنز کو مؤثر ٹرانس شپمنٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاکہ خطے کی مختلف بندرگاہوں کے لیے آنے والے کارگو کو بروقت اور مؤثر انداز میں منتقل کیا جا سکے اور یوں سمندری تجارت کے تسلسل اور استحکام میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

اس صلاحیت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بحری جہاز MV TS TACOMA اور MV TS SYDNEY کراچی پہنچے اور انہوں نے TS Line، Heung-A، Sinokor اور متعدد NVOCCs سے متعلق بڑی تعداد میں کنٹینرز بطور ٹرانس شپمنٹ کارگو اتارے۔ بعد ازاں یہ کنٹینرز کراچی سے مشرقِ وسطیٰ کی بندرگاہ جبل علی منتقل کیے جائیں گے۔

چیئرمین کے پی ٹی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ عالمی بحری برادری کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور علاقائی تجارتی روابط کے استحکام کے مفاد میں قابلِ اعتماد، مؤثر اور محفوظ بندرگاہی خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*