گورنر پنجاب کا پرنسپل سیکریٹری کو ہٹانے کیلئے چیف سیکریٹری کو خط

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کی طرف سے خط لکھنے کے معاملے پر انہیں ہٹانے کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکریٹری راشد منصور کے خط لکھنے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکریٹری راشد منصور کی جگہ اسپیشل سیکریٹری عمر سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر کا اعتراض ہے کہ پرنسپل سیکریٹری کس طرح گورنر کو دباؤ میں لا سکتے ہیں، پرنسپل سیکریٹری از خود کیسے خط لکھ سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکریٹری کے خطوط منظرِ عام پر آنے کے بعد معاملے کی انکوائری کی۔

گورنر نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا کہ پرنسپل سیکریٹری کی خفیہ خط و کتابت میڈیا تک کیسے پہنچی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرنسپل سیکریٹری راشد منصور نے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو 2 خطوط لکھے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے خط میں گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا گیا تھا، جبکہ دوسرے خط میں گورنر کو موصول ہونے والی سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ کو ازخود مسترد کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*