اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام نگران افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں اگلے حکم تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے سے منظور شدہ چھٹیوں پر موجود تمام افسران کو بھی فوری طور پر اپنی اپنی یونٹس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، صرف انتہائی ناگزیر صورتحال میں مجاز اتھارٹی کی اجازت سے ہی رخصت مل سکے گی۔

خیال رہے حالیہ سرحدی جھڑپوں اور "آپریشن غضبِ للحق” کے تناظر میں دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

رمضان المبارک کے پیش نظر مساجد، امام بارگاہوں اور بازاروں کی سیکیورٹی کے لیے جامع پلان تیار کیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون، سفارتی انکلیو اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*