
کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر کے پوش علاقوں سے 423.5 ارب روپے مالیت کی 350 ایکڑ قیمتی زمین واگزار کرا لی ہے۔
نیب کراچی کے مطابق یہ کارروائی کلفٹن بلاک 1 اور 2 میں کی گئی جہاں سمندر سے حاصل کی گئی، زمین کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن، کے ایم سی اور کے ڈی اے کے افسران کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران سامنے آئی ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ ضوابط کے خلاف اس انتہائی قیمتی زمین کو کوڑیوں کے دام الاٹ کیا گیا تھا، تاہم بروقت کارروائی سے قومی خزانے کو ہونے والے تاریخی نقصان کو بچا لیا گیا ہے۔
واگزار کرائی گئی 350 ایکڑ زمین باقاعدہ طور پر حکومت سندھ کے حوالے کر دی گئی ہے۔
