تحریکِ انصاف کی الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کیخلاف درخواست دائر

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیر آئینی، غیر قانونی قراردیا جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے بر خلاف ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں یہ بھی مؤقف پیش کیا گیا کہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ قرار دیا جائے کہ 3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔ الیکشن کمیشن اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں عدالتِ عظمٰی سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیر سے روکا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، ادارہ شماریات، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکریٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے آرٹیکل 184۔3 کے تحت درخواست دائر کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*