وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا معاہدہ: کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور سندھ میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلیٰ وفد کے اہم اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور سندھ بھر میں جدید ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ پر اتفاق کرلیا گیا۔

اجلاس میں کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی تجاویز پر بھی مثبت پیش رفت ہوئی وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے شہر کی ضرورت اور لاکھوں شہریوں کے لیے ریلیف ثابت ہوگی، جس سے ٹریفک کا دباؤ کم، سفری سہولت بہتر اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے منصوبے کی اصولی حمایت کرتے ہوئے ضروری دستاویزات جلد جمع کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ منظوری کا عمل آگے بڑھایا جاسکے۔

حکومت سندھ نے عوام کو جدید، سستا اور محفوظ سفری نظام فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی اداروں کے ساتھ ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*