
پاکستان اور افغانستان کی موجودہ صورتحال اور حالیہ فضائی کارروائیوں کے تناظر میں قومی سلامتی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک فوج کی نقل و حرکت، فضائی سرگرمیوں، دفاعی تنصیبات کی تصاویر یا ان کی لائیو لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے مکمل گریز کریں۔
اس حساس وقت میں کسی بھی قسم کی دفاعی معلومات کا غیر ذمہ دارانہ پھیلاؤ دشمن عناصر کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، لہٰذا عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں اور صرف سرکاری ذرائع سے آنے والی خبروں پر یقین کریں۔ یہ احتیاطی تدابیر سرحدی کشیدگی کے دوران آپریشنل سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔
