کن صارفین کےلیے گیس 24 گھنٹے بند رہے گی؟ ایس ایس جی سی نے بتادیا

کراچی: صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے گیس آئندہ 24 گھنٹے بند رہے گی، صنعتوں کےلیے گیس پرسوں صبح بحال کی جائیگی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے 24 گھنٹوں کےلیے گیس کی بندش ہوگی، صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے گیس پیر کی صبح 8 بجے بحال ہوگی۔

گزشتہ ہفتے بھی 48 گھنٹے کیلیے صنعتی سیکٹر کےلیے گیس سپلائی معطل کی گئی تھی، ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کمپنی انتظامیہ نے فیصلہ کیا۔

ایس ایس جی سی کا بیان میں کہنا تھا کہ غیرمعمولی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر پریشر مل سکے۔

اس سلسلے میں صنعتی صارفین بشمول کیپٹو پاور پلانٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 48 گھنٹے کیلیے معطل رکھی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ معمول کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو اور کمرشل صارفین کو روزانہ رات 10:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رکھی جاتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*